امریکہ اور صہیونی طاقتیں ایک بار پھر عالم اسلام کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں‘ حافظ عبداالوحید شاہدروپڑی

پاکستان کو خلیج میں بڑی طاقتوں کی پرا کسی وار اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیئے اپنا کردار ادا کر ے

جمعہ 24 اپریل 2015 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی طاقتیں ایک بار پھر عالم اسلام کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں ،پاکستان کو خلیج میں بڑی طاقتوں کی پرا کسی وار اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیئے اپنا کردار ادا کر ے اور دشمن کے عزائم کو نا کام بنانے کے لئے پاکستان آگ بجھانے کی کوشش کرے ،خلیج کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے عوام کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبداالوحید شاہدروپڑی اور قاری فیاض سمیت دیگر نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ اسلامی نظام پر عمل کر نے سے ہی ہمارے مسائل حل ہو ں گے ، اسلام نے جو حقوق خواتین کو دیئے ہیں انھیں ادا کر نے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :