دنیا میں امن راستہ خود مختار اور آزادکشمیر سے ہو کر گزرتا ہے‘مفتی محمد خان قادری

کشمیریوں کو اگر ان کا حق خود اردیت نہ دیا گیا تو بھارت بھی امن سے نہیں رہ سکے گا

جمعہ 24 اپریل 2015 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ دنیا میں امن راستہ خود مختار اور آزادکشمیر سے ہو کر گزرتا ہے،کشمیریوں کواگر ان کا حق خود اردیت نہ دیا گیا تو بھارت بھی امن سے نہیں رہ سکے گا،خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا، ملی مجس شرعی کے کے زیر اہتمام روان ماہ کا پہلا عشرہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا، اس دوران ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ی مجلس شرعی کے ایک اہم اجلاس سے میں کیا گیا اجلاس میں شریک ملی مجلس شرعی کے کے رہنماؤں صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پروفیسر محمد امین،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ,علامہ خلیل الرحمن قادری،راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب شیخ،حافظ عاکف سعید،جماعت اہلحدیث کے حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی،علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول ﷺ کی شرعی سزا موت ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور حرمت رسول ﷺکے مسئلے پر مسلمان حکمرانوں کو قائدانہ کردار ادا کر نا چاہیے۔مقررین نے مزید کہا کہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنیو الے مغربی ملکوں کے حکمران شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں روکیں۔ عالمی سطح پر تمام انبیاء کی حرمت کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے۔ ایسا کرنے سے ہی دنیا میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے، مسلم حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ مسلمانوں کی عزت نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :