کراچی کو پر امن شہر بنانا حکومت کی اولین ترجیحی ہے‘عبد الکریم خان

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں بلکہ یہ آپریشن بلا تفریق کیا جارہا ہے

جمعہ 24 اپریل 2015 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عبد الکریم خان نے کہا ہے کہ کراچی کو پر امن شہر بنانا حکومت کی اولین ترجیحی ہے ،اس سال کے آخر تک کراچی سے دہشتگردوں،بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہوگا،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے اس آپریشن میں کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں بلکہ یہ آپریشن بلا تفریق کیا جارہا ہے ،پاکستان کی معیشت میں بہتری کراچی کے امن سے وابستہ ہے جب تک روشنیوں کے شہر کو جرائم سے پاک نہیں کیا جائے گا آپریشن جاری رہے گا،عبد الکریم خان کا مزید کہنا ہے حکومت آپریشن کی آڑ میں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہی جو لوگ جرائم میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائیں کی جارہی ہیں پیچھلے دو سال کی نصبت اب کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہوچکے ہیں ،وزیر اعظم میاں نواز شریف سندھ حکومت ،رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کی مدد سے کراچی کو پر امن شہر بنانے کی کوشش کررہے ہیں وہ دن دور نہیں جب کراچی سے اندھیروں کے سائے ختم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :