لاہورہائیکورٹ کا عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ پراحتجاجی مظاہروں کیخلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب،ڈی سی او اور سی سی پی اولاہورکو19مئی تک جواب داخل کروانے کاحکم

جمعہ 24 اپریل 2015 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ پراحتجاجی مظاہروں کیخلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب،ڈی سی او اور سی سی پی اولاہورکو19مئی تک جواب داخل کروانے کاحکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار انجمن تاجران کے رہنما نعیم میرو دیگر نے مو قف ااختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باجوو مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ان مظاہروں سے مال روڈ پر دکانداروں کا کاروبارتباہ ہوچکاہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ مال روڈ پر مظاہرے کرنے پرپابندی ہے اور پنجاب حکومت نے دفعہ 144بھی نافذ کررکھی ہے جبکہ یہ اقدام ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔ لہذاعدالت ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔ جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب،ڈی سی او اور سی سی پی اولاہور سے 19 مئی کو جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :