وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقا ت، فاٹاکی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب اور ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو

جمعہ 24 اپریل 2015 18:08

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان سے ملاقا ت کی جس میں فاٹاکے حالات ، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج اور ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف جمعہ کو مختصردورے پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فاٹاکے حالات ، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج اور ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔ بعدازاں چوہدری نثارعلی خان اور محمدشہبازشریف گورنرسردارمہتاب خان کے ہمراہ مردان گئے اور سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی سے ان کے والد اعظم خان ہوتی کی وفات پر تعزیت کی۔ بعد ازاں وہ واپس روانہ ہوگئے ۔