کراچی ،کنٹونمنٹ انتخابات کی آڑ میں پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی

جمعہ 24 اپریل 2015 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ کے انتخابات کی آب آڑ میں کراچی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی پولیس نے عوام کو پریشان کرنے کے لیے مسافروں سے بھری گاڑیوں کو روڈوں پر خالی کر کہ مسافروں کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا اس موقع پر بسوں اور کوچز میں سفر کرنے والے مسافروں ر پولیس عملے کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ کے انتخابات کا اگرچہ25اپریل کی صبح سے آغاز ہونا تھا تاہم پولیس نے 24اپریل بدھ کی صبح سے ہی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی جس سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے اختیارات سے اس خد تک تجاوز کیا ڈرائیوروں کی جانب سے انہیں یہ پیشکش کی گئی کہ وہ گاڑیوں کے کاغذات یا ڈرائیورکا لائسنس رکھ لیں وہ مسافروں کو منزل تک پہنچا کر الیکشن کے لئے گاڑی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔تاہم پولیس کے عملے نے روڈوں پر کئی گاڑیاں خالی کرائیں اور عوام کی پریشانی کا کوئی احساس نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :