کے الیکڑک انتظامیہ کی ملی بھگت سے 50فیصد لوگ چوری کی بجلی استعمال کررہے ہیں،قاضی رفیق

جمعہ 24 اپریل 2015 17:51

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) مرکزی محلہ شہری حقوق کمیٹی کے مرکزی صدر قاضی کے مرکزی صدر قاضی رفیق نے آئے ہوئے وفد سے میٹنگ میں گفتگو کے دوران نے کہا کہ نارتھ کراچی کا سیکٹر 2 جو کہ مکمل رہائشی سیکٹر ہے اور تقریباتین سے دو منزلوں کے خوبصورت گھر بنے ہوئے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس بھر پور رہائشی سیکٹر میں 50 فیصد لوگ کنڈے کی بجلی استعمال کررہے ہیں اور 50 فیصد لوگ ریگولر صارفین کی حیثیت سے بجلی استعمال کررہے ہیں افسوس کی بات یہ ہے کہ K الیکڑک انتظامیہ کی ملی بھگت سے 50فیصد لوگ جو کنڈا کی بجلی استعمال کررہے ہیں جس کو K الیکڑک ابھی تک ختم نہیں کر سکی ،اور ریگولر صارفین کو اضافی لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتنا پڑتی ہے میٹنگ میں آئے ہوئے وفد نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر 2 کے شہری کنڈے پربجلی استعمال کرنے والو ں اور بجلی چوری کرنے والوں کی سزا غریب رہائشیوں کو لوڈشیڈنگ کی صورت میں برداشت کرنا پڑ رہی ہے آخر کیوں ان کنڈا مافیا اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

وفد نے بتا یاکہ اب برداشت کی حد ختم ہو چکی ہے اور K الیکڑک انتظامیہ کی ملی بھگت سے نارتھ کراچی سیکٹر 2 میں بجلی چوروں اور کنڈے پر استعمال کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وفد نے مرکزی محلہ شہری حقوق کمیٹی کے مرکزی صدر قاضی رفیق سے درخواست کی ہے کہ آپ غریب شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف آواز اٹھائیں اور شہریوں کو شہری حقوق دالوئیں ۔

مرکزی صدر قاضی رفیق نے کہا کہ اس اہم مسئلے کو متعلقہ حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے جائز مسئلے کو فوری حل کریں اور نارتھ کراچی سیکڑ 2 کے رہائشیوں نے K الیکڑک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور سے سیکٹر کو کنڈوں پر بجلی استعمال کرنے والوں اور بجلی چوری کرنے والوں سے صاف کیا جائے تاکہ غریب شہری کو جینے کا حق مل سکے مرکزی صدر قاضی رفیق نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو جینے کا حق ہے اور مرکزی محلہ شہری حقوق کمیٹی کسی شہر کا حق تلفی نہیں ہونے دیگی۔

انہوں نے کہا کہ K الیکڑک انتظامیہ فوری ایکشن کرکے سیکٹر 2 کو کنڈا مافیا اور بجلی چوروں سے صاف کر کے علاقے کے مکینوں کو سکون مہیا کرے اور Kالیکڑک انتظامیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو کم کر کے لوڈشیڈنگ کے نظام اوقات کو یکسانیت کے ساتھ رکھے اور ٹائم اوقات کو ایک مقررہ شیڈول کے حساب قائم رکھے اور رات 12 بجے کے بعد لوڈشیڈنگ نہ کرے ۔اور غریب عوام کو کم از کم رات کو سکون سے گزارنے دیا جائے۔ میٹنگ میں شامل مرکزی محلہ شہری حقوق کمیٹی کے عہدیداران میں نور محمد بھائی، محمدصابر حسین، تنویر احمد خان،فاروق بھائی ، شیر محمد شیرو،زاہد احمد، اور وفد کے محمد جمیل احمد ،محمد اشرف، ملک مقبول ،رئیس احمد، قمر الدین ،مشتاق ، محمدشمیم و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :