رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن،20مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 24 اپریل 2015 17:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) جمعہ کی صبح رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن،20مشتبہ آفراد زیر حراست،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح پاکستان رینجرز سندھ نے سہراب گوٹھ ،لیاری،بلدیہ ٹاؤن،کورنگی نمبر 4،کریم آباد سمیت علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹ لگا کر بند کر دیا اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 15مشتبہ آفراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلام مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا تھا لیکن، دہشت گرد کاروائی سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ گرفاتر ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق سیاسی و کالعدم جماعتوں سے ہے،دوسری جانب سندھ پولیس نے طارق روڈ کے اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران5افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا، رینجرز نے شارع فیصل کے علاقے شانتی نگر میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر مسمار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :