الیکشن کمیشن میں کنٹونمٹس کے انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے سیل قائم

جمعہ 24 اپریل 2015 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن میں کنٹونمٹس میں ہفتہ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے سیل قائم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

امیدوار اور ووٹر سیل میں انتخابی بے قاعدگیوں کی شکایات درج کراسکیں گے۔ جوائنٹ سیکرٹری عطاء الرحمن سیل کے سربراہ ہونگے۔ امیدواروں اور ووٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 051-9219338 اور 051-92404342 پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔ انتخابی بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آنے پر کمیشن نوٹس لے گا۔

متعلقہ عنوان :