کراچی، الخدمت کراچی کے تحت مضافاتی علاقے گڈاپ میں کنویں کا کام مکمل کر لیا گیا

جمعہ 24 اپریل 2015 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) الخدمت کراچی کے تحت کراچی کے مضافاتی علاقے گڈاپ میں کنویں ،بورنگ پر تیزی سے کام جاری ہے،گڈاپ جو کہ چھوٹے بڑے 400گاؤں ،گوٹھوں پر محیط ہے جس کی آبادی تقریبا 3لاکھ کے قریب ہے مکمل طور پر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، مضافاتی علاقوں میں بجلی، پانی، میڈیکل نہ ہونے کے برابر ہے اسی اثنا ء میں الخدمت کراچی میڈیکل کی ضرورت پوری کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر فری موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے ،اور پانی جو کہ ذندگی کا ایک اہم جز ہے اس پر تیزی سے کام کر رہی ہے اسی سلسلے میں مخیر حضرات کے تعاون سے گڈاپ کے علاقے کنڈھ جھنگ میں کنویں پر کام مکمل کر لیا گیا ہے ، جس سے اہل علاقہ کے 500سے زائد گھرانے مستفید ہونگے ، اس سے پہلے بھی الخدمت گڈاپ کے مضافاتی علاقوں میں درجنوں پانی کے پروجیکٹ مکمل کر چکی ہے ،الخدمت کے ترجمان نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ الخدمت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ پریشان حال انسانیت کی بھر پور مدد کی جاسکے ۔

۔

متعلقہ عنوان :