کراچی، کسٹم کورٹ نے عبدالکریم خانانی کی 25 لاکھ روپے اور پراپرٹی شورٹی کے عوض ضمانت منظور کرلی

جمعہ 24 اپریل 2015 17:40

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) کسٹم کورٹ نے عبدالکریم خانانی کی 25 لاکھ روپے اور پراپرٹی شورٹی کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔ ان کی درخواست تھی کہ میرے اوپر جھوٹا مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ الزامات بے بنیاد ہیں ۔ ملرم پر ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن آئی آرکراچی نے جعلی مینو فیکچرنگ کمپنیوں کے ذریعے ہارن اور فیبرکس کی درآمدات پر اربوں روپے کے سیلز ٹیکس چوری کے الزامات تھے ۔

(جاری ہے)

ملزم کو 2014 ء میں عبدالنبی سومرو کی قیادت میں تشکیل کی گئی ۔ ریپڈ ٹیم نے جامعہ کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق عبدالغنی خانانی نے مختلف ناموں سے 25 جعلی مینو فیکچرنگ کمپنیاں قائم کیتھیں اور گذشتہ تین سال سے ایس آر او نمبر 1125 کے تحت ملک میں وسیع پیمانے پر ہارن اور فیبرک رعایتی ٹیرف پر درآمد کر رہا تھا ۔ ملزم نے سیلز ٹیکس کی مد میں بھی قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا ۔ لہذا عدالت نے ثبوت فراہم نہ کرنے پر ملزم کی ضمانت منظور کر لی ۔

متعلقہ عنوان :