کراچی ،رینجرز اورپولیس کا مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن ، 20 مشتبہ افرادزیر حراست

جمعہ 24 اپریل 2015 17:36

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) رینجرز اورپولیس کا مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن ، 20 مشتبہ افرادزیر حراست ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح پاکستان رینجرز سندھ نے سہراب گوٹھ ، لیاری ، بلدیہ ٹاؤن ، کورنگی نمبر چار ، کریم آباد سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگیٹڈ آُریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹ لگا کر بند کر دیا اور ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا تھا لیکن دہشتگرد کارروائی سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمدہوا ہے ۔ رینجزر ذرائع کا کہناہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو تعلق سیاسی و کالعدم جماعتوں سے ہے ۔دوسری جانب سندھپولیس نے طارق روڈ کے اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ۔ رینجزر نے شارعفیصل کے علاقے شانتی نگر میں منشیات کے اڈے پر چھاپے مارکر کر مسمار کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :