کراچی : الیکشن پر تحفظات ہیں،انتخاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہوتا رہا ہے سب نے دیکھا ہے، پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل، پر امن الیکشن کروانے پر پولیس اور رینجرز کو مباکباد دیتا ہوں، پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 اپریل 2015 17:35

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ حلقہ این اے 246 سے جیتنے پر ایم کیوا یم کو مبارکباد دیتا ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پر ہمیں تحفظات ہیں.

(جاری ہے)

انتخاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ جو بھی ہوا وہ سب نے دیکھا ہے مشتعل مظاہرین کوئی بڑا سانحہ کرنا چاہتے تھے ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے بھی بڑا ادارہ الیکشن کمیشن ہوتا ہے لیکن کریم آباد واقعہ کا الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی ایم کیوا یم کو اس حوالے سے تاحال کوئی نوٹس بھجوایا گیا ہے الیکشن کمشین ایم کیوا یم کے سامنے کیوں بے چارہ بن جاتا ہے.

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ این 246 کے انتخابات میں پولنگ کا عملہ بھی دیر سے پہنچا ایک الیکشن تو الیکشن کمیشن ٹھیک سے نہیں کر وا سکی، آئندہ انتخابات میں ووٹر لسٹوں کو درست کرنے پر دباؤ ڈالا جائے گا پی ٹی آئی کو بہت مقبولیت حاصل ہے. عمران اسماعیل نے بتایا کہ عزیز آباد جا کر نہاری کھاؤں گا اور نماز بھی پڑھوں گا آج نہاری کھانے کے بہت مسیج آئے ہیں ، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خوف کا بت توڑنے میں کامیاب رہی ہے، حلقے میں اصل جیت عوام اور تحریک انصاف کی ہوئی ہے. جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ پر امن انتخاب کروانے پر پولیس اہلکاروں اور رینجرز کو مبارکباد دیتے ہیں .