ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی نے اپنے محکمہ کے افسران وعملے کو اعزازیہ اداکردیا

جمعہ 24 اپریل 2015 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی وآل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی نے اپنے محکمہ کے افسران وعملے کو اعزازیہ اداکردیا ۔جبکہ فیلڈ اسٹاف مشینری پول ،ملیریا ،سولڈ ویسٹ منیجمنٹ ،فیومیگشن موٹر ویکل سیکشن،پرنٹنگ پریس کو تاحال اعزازیئے کے پاس شدہ چیکس کے اجراء میں غیرقانونی طور پر رکاوٹیں ڈال کر ملازمین کو سوک سینٹر سمیت اہم سرکاری عمارتوں کو گندگی کے ڈھیروں میں ٓتبدیل کرنے پر مجبور کررہے ہیں حالانکہ یہ عملہ رات دن بغیر کسی اضافی معاوضے کے ڈیوٹی انجام دیتے رہے ہیں جبکہ ہر ایمرجنسی عید میلادالنبی ، عاشورہ محرم ،نویں دسویں محرم ،شب معراج،شب برات،عید الفطر ،عید الا ضحی کے موقع پر اور ہفتہ اتوار چھٹی والے ایام ڈیوٹیاں انجام دینے پر سابق ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی ،موجودہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور یونین کے معاہدے طے پایا تھا کہ چونکہ ان اداروں کے ملازمین کو اضافی ڈیوٹیوں کا اوورٹائم ادانہیں کیا جاتا لہٰذا انہیں سال بھر میں ایک بار اعزازیہ بونس اداکیا جائیگا اب جبکہ ان ملازمین کے اعزازیئے کے بلز تمام مراحل سے گذرنے کے بعد لوکل فنڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سے پاس ہوکر چیک کے مرحلے میں التواء کا شکار بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فنانشیل ایڈوائزر چیکس کے اجراء کو ایڈمنسٹریٹر کی زبانی یا تحریر منظوری سے مشروط کررہے ہیں جبکہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ، میٹروپولیٹن کمشنر،فنانس ،پے رو ل آئی ٹی کے ملازمین کو اعزازیئے کی مد میں ادائیگیاں کردی ہیں لیکن دوپ گرمی میں سال بھر فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کو ادائیگیاں کرنے سے حلیے بہانوں سے کام لے کر جان بو جھ کر ملازمین کو سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں اسی طرح انہوں نے پنشنرز اور ریٹائرملازمین کی ادائیگیاں بھی جان بوجھ کر روکی ہوئی ہیں جس پر پنشنرز کے نمائندے اسماعیل شہیدی نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ،فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی اور ڈائر یکٹر ویلفیئر کے خلا ف توہیں عدالت کا مقدمہ دائر کردیا ہے جس کی سماعت 29اپریل کو جسٹس منیب اختر اور جسٹس مسز اشرف جہاں پر مشتمل ڈویژن بینچ میں ہوگی اور ان افسران کو نوٹسز جاری کیا جائیں گے انہوں وزیر بلدیات سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر روکے ہوئے اعزازیئے کے کیسز کا فوری نوٹس لیکر فیلڈاسٹاف کو ادائیگیاں کروائیں ۔

بصورت دیگر انسداد تجاوزات ،نالوں کی صفائی ،مین شاہراہوں کی صفائی پر مامور مشینری کام نہیں کریگی ۔