سندھ ہائیکورٹ نے زمینوں پر قبضے کیخلاف ایس ایس پر ملیرراؤانوار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعہ 24 اپریل 2015 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے زمینوں پر قبضے کے خلاف درخواست پرایس ایس پی ملیرراؤانوار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے زمینوں پرقبضے کے خلاف درخواست کی سماعت کی،احکامات کے باوجودایس ایس پی ملیرراؤانوارکی جانب سے جواب داخل نہیں کرایاگیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے بتایاکہ ایس ایس پی ملیرراؤانوار نے لینڈمافیا کے ساتھ مل کران کی سات ایکڑزمین پرقبضہ کیا ہے۔ راؤانوارکی جانب سے دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پرشدید برہمی کااظہارکیااورایس ایس پی ملیرراؤانوار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کوحکم دیاکہ آئندہ سماعت پرراؤانوارکوگرفتارکرکے پیش کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :