سندھ ہائی کورٹ نے این اے 246 کا الیکشن کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعہ 24 اپریل 2015 17:34

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے این اے 246 کا الیکشن کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار حاجی گل محمد نے درخواست الیکشن سے قبل دائر کی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ حلقہ کے امیدواران آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے ۔ لہذا الیکشن عدالتی حکم 29 مارچ 2013ء ، 6 دسمبر 2015 ، 17 فروری 2014 ، 15 مئی 2014 اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف فرض کرتے ہوئے الیکشن دوبارہ کرانے جائیں دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :