سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی سابق جیلر کی ضمانت کیخلاف دائر درخواست پر جواب طلب کرلیا

جمعہ 24 اپریل 2015 17:32

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی سابق جیلر کی ضمانت کے خلاف دائر درخواست پر جواب طلب کرلیا ۔ جسٹس عبدالمالک گدی نے درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری نے نجم مرزا پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے جیل میں مجھ پر تشدد کیا ۔ 1999 ء جب آصف علی زرداری جیل میں تھے تو جیلر تشدد کرتا تھا ۔ نجم مرزا نے لوئر کورٹ سے ضمانت حاصل کی ہے ۔ نجم مرزا کے وکیل نے عدالت سے تفصیلی جواب داخل کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ۔

متعلقہ عنوان :