ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا آپریشن کسی کی سیاسی حیثیت ختم کرنے کیلئے نہیں ہے ،ڈی جی رینجرز

رینجرز ظلم و جبر نہیں امن کیلئے آئی ہے،آپریشن پر صرف ایک پارٹی شور مچارہی ہے،میجر جنرل بلا ل اکبر شناختی کارڈ کے معاملے کو سیاسی جماعت نے ایشو بنایا ،ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ رینجرز کا نہیں تھا ،میڈیا سے بات چیت

جمعہ 24 اپریل 2015 17:32

ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا آپریشن کسی کی سیاسی حیثیت ختم کرنے کیلئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ این اے 246میں ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا کہ آپریشن کسی کی سیاسی حیثیت ختم کرنے کے لیے نہیں ہے ۔رینجرز ظلم و جبر نہیں بلکہ امن کے لیے آئی ہے ۔آپریشن پر صرف ایک پارٹی شور مچارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

میجر جنرل بلال اکبر نے کہاکہ رینجرز آپریشن کی افادیت ضمنی انتخاب میں ثابت ہوگئی ہے ۔لوگوں نے بغیر کسی خوف کے ووٹ کاسٹ کیے ۔

(جاری ہے)

آپریشن میں اے این پی سے تعلق رکھنے والے 75جرائم پیشہ افراد بھی پکڑے گئے ہیں ۔لیاری میں آپریشن کیا تو پیپلزپارٹی نے کوئی شور نہیں مچایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ رکھنے کی پابندی کے معاملے کو غلط رنگ دیا گیا ۔

شناختی کارڈ کے معاملے کو سیاسی جماعت نے ایشو بنایا ۔ڈبل سواری پر لگائی جانے والی پابندی سے متعلق ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ رینجرز کا نہیں تھا ۔سندھ حکومت تصدیق کرے گی کہ کپتان سے پوچھے بغیر ایسا کیوں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عزیزآبادآپریشن میں کسی جماعت کاکارکن ہماری گولی سے نہیں مرا، عزیزآباد میں کارکن کے قتل کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :