24گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد 28اپریل کو دھرنا دیں گے

عوامی ایکشن کمیٹی تھب کے چیئرمین راجہ نثار شائق کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 24 اپریل 2015 17:17

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) عوامی ایکشن کمیٹی تھب کے چیئرمین راجہ نثار شائق نے کہا ہے کہ 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد 28اپریل کو پریس کلب کے سامنے دھرنے کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کو ثالث مقرر کیا ہے انہوں نے تھب میں عوامی ایکشن فورم کے قائدین سے مزاکرات کیے ہیں مزاکرات میں ہم نے عبدالرشید ترابی کو بھی ہم نے بھی ثالث تجویز کیا ہے لیکن ان پر واضع کردیا ہے کہ ہمارے چار مطالبات ہیں نمبر1 ڈی ایس پی اور دیگر پولیس اہلکاران کو معطل کر کے ان کے خلاف ہماری ایف آر درج کی جائے 2 ہمارے خلاف بے بنیاد جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائے 3 جوڈیشل کمیشن بنایا جائے 4عبدالحی فدا روڈ کے فنڈز کشمیر کونسل کے بجٹ میں رکھے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھب کے مقام پرآل پارٹیز عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سابق چیئرمین تھب سردار قمرالزمان،مولانا عبدالروف،مولانا شوکت صدیقی، مولانا خورشید،راجہ رویز، راجہ ایاز طاہر،راجہ عاشق خان،صوبیدار ریاض،راجہ طاہر عباس،جواد وقیل،راجہ ندیم،راجہ عبدالرزاق، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :