ڈیرہ اسماعیل خان ، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 4اشتہاریوں کو پناہ دینے پر 6 افرادگرفتار،مقدمات درج

جمعہ 24 اپریل 2015 17:11

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پہاڑ پور اور پروآ پولیس نے چھاپوں کے دوران قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری ملزمان کوپناہ دینے کے الزامات کے تحت ڈھکی‘لاڑ اور جھوک امین میں6افراد کو حراست میں لیکر الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے ڈھکی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ مین پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم عارف ولد اسلم کو پناہ دینے کے الزام مین اس کے دو بھائیوں توقیر اور رمضان کیخلاف 216ppcکا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

اسی طرح علاقہ لاڑ میں قتل کیس کے اشتہاری ملزم فتح اللہ ولد شائستہ کو پناہ دینے پر اسکے والد شائستہ اور بھائی سلیم کو گرفتار کرلیا۔پروآ پولیس نے گاؤں جھوک امین میں قتل اور اقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم عبدالجبار کو پناہ دینے کے الزام میں اسکے بھائی عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔ایک اور کاروائی میں قتل اور اقدام قتل کیس کے اشتہاری عزیز خان کو پناہ و خوراک دینے کے الزام میں اس کے والد حبیب الرحمن ولد غلام مصطفیٰ کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :