ڈیرہ اسماعیل خان ،کینٹ پولیس کی کاروائی،3 ملزمان گرفتار، دستی بم ، اسلحہ اورمنشیات برآمد،مقدمات درج

جمعہ 24 اپریل 2015 17:11

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) کینٹ پولیس نے درابن چونگی کے قریب کاروائی کرکے تین افراد سے دو دستی بم ‘ایک پستول‘دیسی شراب اور کارتوس برآمد کرلئے۔دہشتگردی اور دھماکہ خیز مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے درابن چونگی کے قریب ایک کاروائی کے دوران زمان محسود ولد پوست گل محسود سکنہ مکین حال شیخ یوسف ‘ اعجاز ولد امین محسود سسکنہ گومل ٹانک اور زرماخان محسود سے دو دستی بم‘ایک پستول30بور‘5کارتوس اور ایک بوتل دیسی شراب برآمد کر لی۔تھانہ کینٹ میں سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ تینوں ملزمان کیخلاف4آرٹیکل15AA,5Exp,7ATAکی دفعات کے تحت درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :