ڈیرہ اسماعیل خان،مقدمہ بازی کا تنازعہ، 10افراد نے مخالفین کی اراضی میں گندم کو آگ لگا دی،مقدمہ درج

جمعہ 24 اپریل 2015 17:09

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)مقدمہ بازی کے تنازعہ پر گاؤں منگل میں 10افراد نے مخالفین کی اراضی میں گندم کو آگ لگا دی‘چودھوان پولیس نے استرانہ قوم کے دس افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود گاؤں منگل میں دس افراد نے علاؤالدین استرانہ کی اراضی میں اسکی کاٹی گئی گندم کی فصل کو آگ لگادی جس سے ہزاروں مالیت کی گندم راکھ ہوگئی۔

ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ علاؤ الدین نے اس واقعہ کی دعویداری تھانہ چوھوان میں قوم منگل کے ہستی خان‘کابل خان سمیت دیگر10افراد کیخلاف435-148-149ppcکے تحت مقدمہ درج کرا دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سے ان کی مقدمہ بازی چلی آرہی ہے جسکی وجہ سے انہوں نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔