ڈیرہ پولیس کا ضلع بھر میں سر چ آپریشن 62مشتبہ افراد گرفتار 2دستی بم اوراسلحہ برآمد

جمعہ 24 اپریل 2015 17:09

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ڈیرہ پولیس نے ضلع بھر میں سر چ آپریشن کے دوران62مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا‘گرفتار افراد سے2دستی بم‘ 2کلاشنکوف اور 2پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد‘غیر قانونی طور پر مقیم2افغان باشندے گرفتار‘11ہوٹلوں و سراؤں‘25دینی مدارس‘ فرقہ واریت اور دہشتگردی کے سابقہ مقدمات میں ملوث شیڈول فور کے تین افراد کی جانچ پڑتال‘80مکانات کی چیکنگ کے دوران تھانوں میں کوائف جمع نہ ہونے پر4کرایہ داروں کیخلاف مقدمات درج‘121تعلیمی اداروں کی چیکنگ‘116کوہدایات‘9کو سیکورٹی بہتر بنانے کی وارننگ‘4کو کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ریہرسل کرادی گئی جبکہ4تعلیمی اداروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران62مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوارن مشتبہ افراد سے2دستی بم‘2کلاشنکوف‘2پستول اور دیگر اسلحہ و کارتوس برآمد کئے گئے۔ پولیس کی کاروائیوں کے دوران قانونی دستاویزات کے بغیر غیر قانونی طور پر مقیم2افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیاگیا‘اس دوران پولیس نے11ہوٹلوں و سراؤں‘25دینی مدارس‘ فرقہ واریت اور دہشتگردی کے سابقہ مقدمات میں ملوث شیڈول فور کے تین افراد کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ 80مکانات کی چیکنگ کے دوران متعلقہ تھانوں میں کوائف جمع نہ ہونے پر4کرایہ داروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے‘121تعلیمی اداروں کی چیکنگ کے دوران‘116اداروں کو سیکورٹی بہتر بنانے کی ہدایات‘9کو سیکورٹی سخت بنانے کی وارننگ جار ی کی گئی‘4 تعلیمی ادروں کو سیکورٹی اقدامات اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی ریہرسل کرائی گئی اور4تعلیمی ادروں کیخلاف سیکورٹی اقدامات تسلی بخش نہ ہونے پر مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :