اصل تبدیلی نچلی سطح پر سچی ، کھری اور بے لوث قیادت کے انتخاب سے آئے گی،صوبائی وزیر افتخار علی مشوانی

جمعہ 24 اپریل 2015 17:00

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء )پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی نے کہا کہ اصل تبدیلی گراس روٹ لیول پر سچی اور کھری ، بے لوث قیادت کی انتخاب سے آئے گی۔عوام سیاسی وابستگی اور برادری ازم سے بالاتر ہوکر اپنے ووٹ کاصحی استعمال کریں۔ تاکہ جاگیردار اور کرپٹ عناصر سے ہمیشہ کیلئے چٹکارا حاصل کیا جاسکیں۔

تحریک انصاف کی قیادت صرف اور صرف عوام کے حقوق کیلئے لڑرہے ہیں ، تحریک انصاف میں مفاد پرست لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی نظریاتی کارکنوں نے پارٹی کے فیصلے کو من وعن تسلیم کیا ہیں، جبکہ اپنے مفادات کیلئے تحریک انصاف میں آنے والوں نے پارٹی قیادت کے فیصلوں کو نہیں مانا۔

(جاری ہے)

اور آذاد حثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات جمع کئے ہیں ، جن کیخلاف جلد کارروائی کا آغاز کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مردان کینٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابقہ اُمیدوار حلقہ پی کے 23 عمر فاروق کاکاخیل، اور محمد اقبال نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر 25 اپریل کو کینٹ کے خاموش ووٹر گھروں سے نہ نکلے تو پہلے کی طراح شائد پھر سے قیادت کی انتخاب کیلئے 17 سال انتظار کرنا پڑیگا۔مردان کینٹ وارڈ 1 کے اُمیدوار حاجی محمد اقبال نے کہا کہ میرا اور غریب عوام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ انشاء اللہ جیت کر کینٹ کا تقدیر بدل دونگا۔انہوں نے کہا کہ 25 اپریل کو کینٹ کے عوام بہر سوچ سمجھ کے ساتھ اپنے اصل قیادت کا انتخاب کریں۔ تاکہ جاگیر دار ، اور کرپٹ لوگ ہم پر دوبارہ مسلط نہ ہونے پائیں۔