وفاقی حکومت کاشغر گوادر روٹ راہداری منصوبے کو متنازعہ بنا کر ملک میں امن و امان کامسئلہ پیدا کر رہی ہے جو غیر دانشمندانہ اقدام ہے اس سے نہ صرف چھوٹے صوبوں کی حق تلفی ہو گئی بلکہ یہ قومی جذبات سے کھیلنے کے بھی مترادف ہے
صوبائی وزیرمیاں جمشیدالد ین کاکا خیل کی بلدیاتی امیدواروں اور ایم پی ایز کے وفد سے گفتگو
جمعہ 24 اپریل 2015 17:00
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن و صدر پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ میاں جمشیدالد ین کاکا خیل نے پی ٹی آئی کے بلدیاتی اُمیدواروں اور ایم پی ایز کے ایک وفد سے اپنے دفتر سی ایم سیکٹریٹ پشاور میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ وفاقی حکومت کاشغر گوادر روٹ راہداری منصوبے کو خوامخواں متنازعہ بنا کر ملک میں امن و امان کامسئلہ پیدا کر رہی ہے۔
جو کہ غیر دانشمندانہ اقدام ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس سے نہ صرف چھوٹے صوبوں کی حق تلفی ہو گئی ہے۔ بلکہ قومی جذبات سے کھیلنے کے بھی مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ پختونخواہ ، سندھ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو نہیں صرف پنجاب کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ جو کہ سراسر نا انصانی ہے۔(جاری ہے)
اور ہم اپنے صوبے کیساتھ ناانصافی ہر گزبرداشت نہیں کریں گے۔
قوم احتجاج کے زریعے حکومت کو منہ توڑ جواب دے گی۔جس سے انہی حکومت چلانا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اعتبار سے بیدار قوم ہے پاکستان صرف پنجاب کا نا م نہیں بلکہ تمام صوبوں کی اکائی کا نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کے پی کے میں بجلی کے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور اوربلنگ سے صورت حال ناقابل بیان ہو چکی ہے حکومت بجلی چورں کی پشت پناہی کی بجائے انکے خلات عملی اقدامات ا ٹھا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سرافہ احتجاج ہے کیونکہ مرکزی حکومت قوم دشمنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔تحریک انصاف درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود وفاق کا قبلہ درست کریگی اور حقیقی معنوں میں اداروں میں تبدیلی لا کر عوام کو انصاف دلائینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.