پنجاب بھر میں607ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق،559زخمی

جمعہ 24 اپریل 2015 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 607ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق جبکہ 559 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ187افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں270ڈرائیورز ،20کم عمرڈرائیور،381مسافراور104پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ128ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت134ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں66متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں58حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل755متاثر ہونے والوں میں سے599مرد اور156خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں101افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور468فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور186زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر467موٹر سائیکلز87آٹو رکشے52موٹر کاریں50مسافربس23ٹرک، اور85دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :