کاشعر گوادر روٹ راہداری منصوبہ منتازعہ بناکر وفاقی حکومت امن و امان کا مسئلہ پیدا کر رہا ہے،میاں جمشید

جمعہ 24 اپریل 2015 16:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن و صدر پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ میاں جمشیدالد ین کاکا خیل نے پی ٹی آئی کے بلدیاتی اُمیدواروں اور ایم پی ایز کے ایک وفد سے اپنے دفتر CM سیکٹریٹ پشاور میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ وفاقی حکومت کاشغر گوادر روٹ راہداری منصوبے کو خوامخواں متنازعہ بنا کر ملک میں امن و امان کامسئلہ پیدا کر رہی ہے۔

جو کہ غیر دانشمندانہ اقدام ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس سے نہ صرف چھوٹے صوبوں کی حق تلفی ہو گئی ہے۔ بلکہ قومی جذبات سے کھیلنے کے بھی مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ پختونخواہ ، سندھ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو نہیں صرف پنجاب کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ جو کہ سراسر نا انصانی ہے۔ اور ہم اپنے صوبے کیساتھ ناانصافی ہر گزبرداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

قوم احتجاج کے زریعے حکومت کو منہ توڑ جواب دے گی۔جس سے انہی حکومت چلانا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اعتبار سے بیدار قوم ہے پاکستان صرف پنجاب کا نا م نہیں بلکہ تمام صوبوں کی اکائی کا نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کے پی کے میں بجلی کے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور اوربلنگ سے صورت حال ناقابل بیان ہو چکی ہے حکومت بجلی چورں کی پشت پناہی کی بجائے انکے خلات عملی اقدامات ا ٹھا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سرافہ احتجاج ہے کیونکہ مرکزی حکومت قوم دشمنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔تحریک انصاف درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود وفاق کا قبلہ درست کریگی اور حقیقی معنوں میں اداروں میں تبدیلی لا کر عوام کو انصاف دلائینگے۔

متعلقہ عنوان :