پشاور،شیخ ملتون ٹاؤن میں رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وسائل کی کمی کوآڑے نہیں دیا جائیگا،محمد عاطف

جمعہ 24 اپریل 2015 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم ،توانائی و برقیات محمد عاطف نے کہا ہے کہ شیخ ملتون ٹاؤن شپ کو مردان کی جدید بستی بنانے اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔شیخ ملتون ٹاؤن شپ کے رہائشیوں کے مسائل حل کرنے اور ان کو تمام رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وسائل کی کمی کوآڑے نہیں دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز مردان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ناصر خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر مردان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ایم ڈی اے پراجیکٹ ڈائریکٹر ناصر خان نے وزیر تعلیم کو شیخ ملتون ٹاؤن شپ کی تعمیر و ترقی اور بحالی سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن شپ کے رہائیشیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اینہوں نے کہا کہ ٹاؤن شپ میں آبنوشی ، سڑکوں کی تعمیر ، سیوریج ، پارکوں اور خوبصورتی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی سی 2تیار کر کے محکمہ خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے اور بہت جلد کنسلٹنٹ کی تعیناتی کے بعد ان منصوبوں پر عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔وزیر تعلیم محمد عاطف نے ایم ڈی اے حکام کو شیخ ملتون ٹاؤن کی تعمیر و ترقی اور بحالی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ایم ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو شیخ ملتون ٹاؤن شپ میں میگا پارک کی تعمیر کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔محمد عاطف نے کہا کہ حکومت شیخ ملتون ٹاؤن شپ کی عظمت رفتہ بحال کرنے اور اسے شہر کی جدید رہائشی بستی بنانے کیلئے بھر پوراقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :