سی ڈی اے کے 1200گزیٹڈ افسران کی اسناد چیک کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

جمعہ 24 اپریل 2015 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے )کے 1200گزیٹڈ افسران کی اسناد چیک کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ایک ہفتے کے اندر سی ڈی اے افسران کو اپنی اصل اسناد مذکورہ کمیٹی جمع کرانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے عامر علی احمد کی سربراہی میں گزشتہ روز چیئرمین آفس میں ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں سی ڈی اے کے 1200گزیٹڈ افسران کی اصل اسناد کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان اسناد کی تصدیق سی ڈی اے نے خود کروانے کا فیصلہ کیا ہے افسران کی اسناد کی تصدیق کیلئے ممبر ایڈمن میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سیکرٹری بورڈ محمد وشاق ، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اعجاز احمد باجوہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی ندیم احمد ملک شامل ہیں مذکورہ کمیٹی کے پاس سی ڈی اے کے 1200افسران کو اپنی اصل اسناد ایک ہفتے کے اندر جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ مذکورہ کمیٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مروجہ طریقہ کار کو طے کرکے ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں سی ڈی اے افسران کی تصدیق کا عمل مکمل کرینگے میٹنگ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق ایک ہفتے کے اندر اصل اسناد مذکورہ کمیٹی کو جمع نہ کروانے والے افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا جبکہ سی ڈی اے افسران کی تصدیق کے عمل کو ادارے کی انتظامیہ خود اپنے ذرائع سے مکمل کرے گی اور اس عمل پر اٹھنے والے تقریباً اٹھارہ لاکھ روپے کے اخراجات کیلئے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل سے پیشگی اجازت کی سمری انہیں بھجوا دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :