سپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تبدیلیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

جمعہ 24 اپریل 2015 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تبدیلیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری ،سینٹر شبلی فراز،سینٹراقبال ظفر جھگڑا،سینٹر سید غنی،سینٹر ہدایت اللہ اور سینٹر ستارہ آیاز کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل کر دیا گیا،قومی اسمبلی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار آیاز صادق نے قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کے بارے میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کی جانے وا لی تحاریک کے بعد قومی اسمبلی اور سینٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرو اور چیرمین سینٹ سے مشاؤرت کے بعدانتخابی اصلاحات کمیٹی میں تبدیلیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سینٹر میاں رضا ربانی سینٹر محمد طلحہ محمودسینٹر ہلال الرحمن سینٹر میر اسرار اللہ خان زہری اورسینٹر مشاہد حسین سید کے نام انتخابی اصلاحات کی کمیٹی سے نکال لئے گئے جبکہ سینٹر فاروق ایچ نائیک جو دوبارہ سینٹ کے ممبر منتخب ہوئے ہیں کمیٹی کے ممبر برقرار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :