امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں نماز جمعہ میں ہزاروں مردوں وخواتین کی شر کت

جمعہ 24 اپریل 2015 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں نماز جمعہ میں ہزاروں مردوں وخواتین کی شر کت جبکہ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ اسلام میں تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے‘ دین اسلام میں کسی قسم کی زبردستی نہیں ہے‘ اسلام نے اقلیتوں کو بہترین حقوق عطا کیے ہیں ‘ اسلامی حکومتیں اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک روا رکھیں تاکہ اسلامی حکومت میں تمام مذاہب کے لوگ پرامن زندگی گزارتے ہیں‘ سیاست و معیشت سمیت تمام معاملات زندگی میں قرآن و سنت سے رہنمائی لی جائے‘ دین اسلام میں ایک دوسرے سے حسد کی اجازت نہیں ، اسلام رحمت اور درگزر کرنے کا دین ہے جو ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے ‘ اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے ، بعض لوگ تشدد کے ذریعے اسلام کا تشخص مسخ کر رہے ہیں اور دشمن اسلام کو تشدد اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز بحر یہ ٹاؤن میں پاکستان کی سب سے بڑی مسجد میں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے لاہور کی گرینڈ جامع مسجد میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض سمیت نمازیوں کی بڑی تعداد امام کعبہ شیخ خالد الغامد کی امامت میں نماز جمعہ اداکی جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے اپنے خطبہ میں کہا اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے ، بعض لوگ تشدد کے ذریعے اسلام کا تشخص مسخ کر رہے ہیں اور دشمن اسلام کو تشدد اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں مگر سلام رحمت اور درگزر کرنے کا دین ہے ، ہمارا دین نہ صرف صبر کی تلقین کرتا ہے بلکہ بہترین اخلاق اور شفقت کا درس بھی دیتا ہے ، سچا اور رحمدل ہونا مومن کی صفات ہیں ، ہم میں سے ہر مسلمان کو خود اپنی اصلاح کرنی چاہیے ۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دین اسلام میں کسی قسم کی زبردستی نہیں ہے ‘ اسلام نے اقلیتوں کو بہترین حقوق عطا کیے ہیں ، اسلامی حکومتیں اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک روا رکھیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کا ظلم اور نا انصافی نہیں ہو نی چاہیے او ر اس حوالے سے حضور کی زندگی بھی ہمارے سامنے ہیں جنہوں نے غیر مسلموں کے ساتھ بھی بھائی چارے اور امن سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا االلہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کر دینا چاہیے، مومن کی نشانی ہے کہ وہ ہنس مکھ اور بااخلاق ہوتا ہے ، دین اسلام ہمیں ایک دوسرے سے محبت کا درس دیتا ہے ، امام کعبہ نے کہا علما اور اولیا نے دین اسلام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، علمائے کرام انصاف کے نظام کے لیے جہدوجہد کریں ‘سیاست و معیشت سمیت تمام معاملات زندگی میں قرآن و سنت سے رہنمائی لی جائے ، انہوں نے امت مسلمہ کے ہر فرد سے کہا کہ نبی اکرم ﷺ پر مسلسل درود و سلام بھیجا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں‘ خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا ہے،اسلام کسی کو دین اسلام میں داخل ہونے پرمجبورنہیں کرتا، اسلام رحمت اور درگزر کا دین ہے، دین میں کوئی زبردستی نہیں، اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا چاہیے‘ باطل کے مٹنے ورحق کی فتح کاقرآن میں ذکرہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علما اور اولیا نے دین اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا،اسلام کے دشمن اسلام کو متشدد اور متعصب مذہب کے طور پر پیش کرتے ہیں۔