لاہور، سانحہ ماڈل ٹاون پر عدالتی کمیشن کیخلاف درخواستوں کی سماعت

جمعہ 24 اپریل 2015 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نیسانحہ ماڈل ٹاون پر عدالتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ جس ملک میں وزیر تحقیقات کرنے والے جج کے خلاف ریفرنس کی باتیں کرے‘وہاں کیا کیا جائے۔لاہورہائی کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون پر عدالتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ادارہ منہاج القرآن کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعلیِ عدلیہ کے ججوں کے کمیشن کی وجہ عوام کا ججوں پر اعتماد ہے۔عدالت سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے۔فاضل بنچ نے ریمارکس دیتیہوئے کہا کہ جہاں وزیر تحقیقات کرنے والے جج کے خلاف ریفرنس کی بات کرے وہاں کیا ہو سکتا ہے۔عدالت نے مزید کارروائی 8 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :