انتخابی اصلاحات بارے پارلیمانی کمیٹی میں ردوبدل،نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 24 اپریل 2015 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انتخابی اصلاحات بارے پارلیمانی کمیٹی میں ردوبدل کردی‘ اقبال ظفر جھگڑا ‘ سید غنی‘ مولانا عبدالغفور حیدری کمیٹی میں شامل ‘ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انتخابی اصلاحات بارے پارلیمانی کمیٹی میں ردوبدل کردی ردوبدل کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا۔

میاں رضا ربانی ‘ طلحہ محمود‘ بلال الرحمن‘ اسرار الله زہری اور مشاہد حسین کمیٹی کا حصہ نہیں رہے جبکہ اقبال ظفر جھگڑا‘ سید غنی‘ مولانا عبدالغفور حیدری ‘ ہدایت الله ‘ ستارہ ایاز اور شبلی فراز انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل کردیئے گئے جبکہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک بدستور کمیٹی کے ممبر رہیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔