Live Updates

چیئرمین نادرا کا عمران خان کے اعتراض پر ڈائریکٹر جنرل کو تبدیل کرنے سے انکار

جمعہ 24 اپریل 2015 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) چیئرمین نادرا نے عمران خان کے اعتراض پر ڈائریکٹر جنرل کو تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق ثبوت کے بغیر کارروائی انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خط کا جواب دیدیا۔ خط میں چیئرین نادرا نے کہا آپ کے اعتراض پر ڈی جی کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے غیر مصدقہ معلومات پر ایکشن نہیں لیا جاسکتا۔ ترجمان نادرا کے مطابق عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل مظفر علی کے خلاف ثبوت مانگے ہیں ثبوت کے بغیر کارروائی انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :