قبائلی عوام پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، آئی ڈی پیز بارے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں گفتگو پوری قوم مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،شہبازشریف

جمعہ 24 اپریل 2015 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، آئی ڈی پیز کی امداد کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گورنر ہاؤس میں گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے، آپریشن متاثرین کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا امن فاٹا کے امن سے وابستہ ہے، قبائلی عوام پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، آئی ڈی پیز کی امداد کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ملاقات میں کہا کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔