چینی صدر کے دورے کے بعد پاکستان کا معاشی تشخص بحال ہوا، اکنامک کوریڈور سے پاکستان معاشی طو رپر مضبوط ملکوں میں شامل ہو جائے گا، بعض رہنما پاک چائنا اکنامک کوریڈور کو متنازع بنا رہے ہیں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا چیمبر آف کامرس کے ممبران سے خطاب

جمعہ 24 اپریل 2015 16:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورے کے بعد پاکستان کا معاشی تشخص بحال ہوا، اکنامک کوریڈور سے پاکستان معاشی طو رپر مضبوط ملکوں میں شامل ہو جائے گا، بعض رہنما پاک چائنا اکنامک کوریڈور کو متنازع بنا رہے ہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں چیمبر آف کامرس کے ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان کامیاب رہا، چین سے 45ارب 67کروڑ ڈالر سر مایہ کاری کے معاہدے طے پائے ہیں، ان معاہدوں کی تکمیل سے پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے کے بعد پاکستان کا معاشی تشخص بحال ہوا ہے، اکنامک کوریڈور سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ملکوں میں شامل ہو جائے گا، بعض رہنما پاک چائنا اکنامک کوریڈور کو متنازع بنا رہے ہیں، چین پاکستان کو قرضہ نہیں، پاکستان میں سر مایہ کاری کر رہا ہے، اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔