احتساب عدالت نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی شاہجہان کیتھران کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

جمعہ 24 اپریل 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) احتساب عدالت نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی شاہجہان کیتھران کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا‘ ملزم کو سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیب کی جانب سے احتساب عدالت سے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی گئی تھی تاہم احتساب عدالت نے چھ دن کا ریمانڈ منظور کیا اور ملزم کو 30اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزم شاہجہان کیتھران نے عدالت میں شکوہ کیا کہ تفتیشی افسر کا رویہ درست نہیں۔ واضح رہے کہ ملزم شاہجہان کیتھران کو سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :