اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں،امام کعبہ
جمعہ 24 اپریل 2015 16:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2015ء)امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں،مسلمان فرقوں اور مذاہب کا احترام کرتا ہے،اسلام میں تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے۔ لاہور میںپاکستان کی سب سے بڑی مسجد میں خطبہ جمعہ سے دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا ہے،اسلام کسی کو دین اسلام میں داخل ہونے پرمجبورنہیں کرتا، اسلام رحمت اور درگزر کا دین ہے، دین میں کوئی زبردستی نہیں، اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا چاہیے۔
امام کعبہ نے کہا کہ باطل کےمٹنےاورحق کی فتح کاقرآن میں ذکرہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے ،مومن کی نشانی ہے کہ وہ ہمیشہ ہنس مکھ اور بااخلاق ہوتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مومن کبھی اپنی بات پر اصرار نہیں کرتا ، اسلام ایک واضح اور کشادہ دین ہے ،ایک دوسرے سے حسد کی اسلام میں اجازت نہیں۔امام کعبہ نے کہا کہ علمائے کرام انصاف کے نظام کیلئےجدوجہد کریں،اللہ کی رسی مضبوطی سے تھام کر تفرقے سے بچنا چاہیے ،ہر مسلمان کو اپنی اصلاح خود کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی حکومتیں غیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ علما اور اولیا نے دین اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا،اسلام کے دشمن اسلام کو متشدد اور متعصب مذہب کے طور پر پیش کرتے ہیں۔لاہور کی گرینڈ جامع مسجد میں چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض سمیت نمازیوں کی بڑی تعداد امام کعبہ شیخ خالد الغامد کی امامت میں نماز جمعہ اداکی۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.