نشئی ہونے کے الزام سے دلبرداشتہ چنیوٹ پولیس کانسٹیبل نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

جمعہ 24 اپریل 2015 16:12

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) نشئی ہونے کے الزام سے دلبرداشتہ چنیوٹ پولیس کانسٹیبل نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی 60فی صد جسم بری طرح جھلس گیا الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیانشئی ہونے اورمنشیات فروشوں سے تعلقات کا الزام ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ کے رویہ سے دلبرداشتہ کانسٹیبل نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ پولیس کانسٹیبل حافظ علی عمران چنیوٹ کے علاقہ محلہ مصطفی آباد کا رہائشی ہے اور تین ماہ پہلے ہی اس کی شادی ہوئی تھی جس نے ایس پی انوسٹی کیشن چنیوٹ حماد رضاکی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلقات اور نشئی ہونے کے الزام پر معطل ہوجانے اورمنفی رویہ گالم گلوچ سے سے تنگ آکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ۔

(جاری ہے)

حافظ علی عمران کانسٹیبل کا ایک ہفتہ سے اپنے سنےئر افسر کے ساتھ اس بات کو لے کر معاملہ خراب تھا معلوم ہوا ہے کہ حافظ علی عمران کو ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ حماد رضا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اورعلی عمران کو معطل کر دیا گیا جس پرعلی عمران نے گھر آتے ہی یہ اقدام کیا ۔آخری اطلاعات ملنے تک کانسٹیبل علی عمران اس وقت الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :