کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا ککری گراونڈ لیاری کا دورہ، سکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 اپریل 2015 15:59

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2014 ء) : آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے ککری گراؤنڈ کا دورہ کیا ، دورے کے دوران آئی جی سندھ نے سکیورٹی امر کا جائزہ لیا، جبکہ پولیس کے 200 اہلکاران بھی اس موقع پر آئی جی سندھ کے ہمراہ موجود تھے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی لیاری میں 26 اپریل کو جلسہ کرے گی جس کے لیے پولیس نے اپنا سکیورٹی لان بھی تشکیل دے دیا ہے. سکیورٹی پلان کے تحت بم ڈسپوزل سکواڈ کی 3 ٹیمیں گراؤنڈ کے اطراف میں موجود رہیں گی جبکہ اطراف کی عمارتوں پر اسنائپر بھی لگائے جائیں گے.

متعلقہ عنوان :