کراچی ، کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کل ہو ں گے

جمعہ 24 اپریل 2015 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی سامان کی ترسیل کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے میدان ہفتے کو سجے گا۔پولنگ کا آغاز صبح 8بجے ہوگا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حلقوں میں اس بار بڑی حد تک تبدیلی کا امکان نظر آرہا ہے ،ماضی میں اس حلقے سے ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی اور پیپلزپاٹی کے امیدوار کارمیاب ہوتے رہے ہیں تاہم اس دفعہ پاکستان تحریک انصاف ووٹرز کا اعتماد حاصل کرسکتی ہے ،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 42ہزار 8سے زائد ہے،10وارڈ پر مشتمل علاقے سے ایم کیو ایم،جماعت اسلامی ،مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور آزاد 82امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حیدر آباد کینٹ میں مجموعی طور پر 10 وارڈ ہیں جن میں سے وارڈ نمبر 3اور 8 میں ایم کیو ایم کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ دیگر 8 وارڈوں میں پولنگ کل ہوگی۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرارد یاگیا ہے۔سندھ میں پنوعاقل کنٹونمنٹ بورڈ کیدونوں وارڈ میں آزاد امیدوار علی بخش مہر اور خان محمد بروہی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔تمام پولنگ اسٹیشنوں میں سامان کی ترسیل کا کام شروع ہوچکا ہے۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :