دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے کے اراضی اور اثاثہ جات کے معاوضوں میں 16.3 بلین روپے کا اضافہ

جمعہ 24 اپریل 2015 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے کے اراضی اور اثاثہ جات کے معاوضوں میں 16.3 بلین روپے کا اضافہ ، ایکنک نے نیلم جہلم کیروٹ اور آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے 21.

(جاری ہے)

667 بلین روپے کی بھی منظوری دے دی ہے قومی اسمبلی کی دستیاب دستاویزات کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے دو مارچ 2015ء کو دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے کے لئے حصول اراضی و نو آبادیات کیلئے 101,372 بلین روپے کی لاگت سے نظر ثانی شدہ پی سی ون منصوبے کی منظوری دی ہے نظر ثانی شدہ پی سی ون کے مطابق اراضی اور اثاثہ جات کے معاوضوں میں 33.5 بلین سے بڑھ کر 49.8 بلین روپے تک اضافہ ہوگیا ہے اس کے علاوہ ایکنک نے نیلم جہلم کیروٹ اور آزاد پتن ہائیڈرو پاور پروجیکٹس سے توانائی حاصل کرنے کے لیے 21.667 بلین روپے کی بھی منظوری دے دی ہے حکام نے بتایا ہے کہ یہ منصوبہ پہلے سے زیر تکمیل ہیں اور توقع ہے کہ ایکنک کی جانب سے منظوری کی گئی لاگت سے یہ جلد مکمل ہوجائے گا پی سی ون منصوبے کے تحت حصول اثاثہ جات کا کام جون 2015ء تک مکمل کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :