پشاور، افغان باشندے سمیت 4 مبینہ دہشت گرد گرفتا ر

جمعہ 24 اپریل 2015 15:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ناصر باغ کے علاقے غی ریل کے قریب پولیس کی کارروائی افغان باشندے سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پشاور پولیس نے ناصر باغ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی بڑی واردات ناکام بنا دی ہے اور مبینہ طور پر 4 دہشت گردوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں سے ایک افغان باشندہ ہے اور 3 کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے جبکہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے پولیس کے مطابق غی پل کے قریب چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر مبینہ دہشت گردوں نے گاڑی پولیس کے اوپر چڑھانے کی کوشش کی مگر پولیس مہارت کے ساتھ گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہو گئی جب جامع تلاشی شروع کی گئی تو 2 دہشت گرد خاصہ دار فورس کی وردی میں ملبوس تھے اور اپنے آپکو خاصہ دار فورس کے آفیسر ظاہر کر رہے تھے جبکہ 2 سول کپڑوں میں ملبوس تھے پولیس نے تلاشی شروع کی تو گاڑی سے 16 کلو گرام سے وزنی بم برآمد ہوا جس پر پولیس نے چاروں افراد کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا اور گاڑی کی مکمل تلاشی شروع کر دی جس کے بعد گاڑی 3 کلاشنکوف 6 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں دہشت گرد بڑی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور نماز جمعہ کے دوران مسجد پر حملہ کر سکتے تھے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :