میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب آئندہ ماہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ

جمعہ 24 اپریل 2015 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب آئندہ ماہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم سمیت وزیراعلیٰ پنجاب‘ وفاقی وزراء اور جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 50 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تیار ہونے والے میٹرو بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب اگلے ماہ میں منعقد کئے جانے کا امکان ہے سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اس افتتاحی تقریب کا انعقاد راولپنڈی میں
کیا جائے گا جبکہ اس افتتاحی تقریب میں منصوبہ کا افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کریں گے جبکہ افتتاحی تقریب کے دیگر اہم شرکاء میں وزیراعلیٰ پنجاب‘ اہم وفاقی وزراء سمیت راولپنڈی اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنت شرکت کریں گے جبکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی اس افتتاحی تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہی ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں منعقد کی جانے والی اس افتتاحی تقریب کا انتظام راولپنڈی کی انتظامیہ کے ذمے ہو گا جبکہ ان انتظامات کی نگرانی میٹرو بس پروجیکٹ کے انچارج مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کریں گے۔ سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افتتاح تقریب کو شاندار بنانے کیلئے زبردست اقدامات کئے جا رہے ہیں اور تقریب کیلئے 2 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :