اسلام آباد :چین کے بانی پاکستان کا دیا ہوا جہاز استعمال کرتے تھے، چین میں لینڈ کرنے والی پہلی پرواز کا اعزاز بھی پی آئی اے کو حاصل ہے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 اپریل 2015 15:19

اسلام آباد :چین کے بانی پاکستان کا دیا ہوا جہاز استعمال کرتے تھے، چین ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) : یہ جان کر آپ کو حیرانی ہو گی کہ چین کے لیے پاکستان ہی وہ پہلا ملک تھا جس کے باعث چینی عوام نے باہری دنیا کو دیکھنے کا آغاز کیا تھا، جبکہ چین کے بانی ماؤزے تنگ بھی پاکستان کا دیا ہوا جہاز استعمال کرتے تھے، پی آئی اے کی پرواز چین میں لینڈ کرنے والی پہلی پرواز تھی جس پر چینی عوام نے بھی بھر پور جشن منایا تھا.

ایک سینئیر صحافی نے اپنے کالم میں بتایا کہ پاکستان نے ایوب خان کے دور میں چین کو تین جہاز فروخت کیے تھے جن میں سی ایک چین کے بانی ماؤزے تنگ استعمال کرتے تھے اس جہاز پر آج بھی 'کرٹسی بائی پاکستان' لکھا ہوا ہے.

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چینی مصنوعات کی امپورٹ کی اجازت حاصل کرنے والا بھی پاکستان ہی وہ واحد اور پہلا ملک تھا پاکستان نے چین کے مسلمانوں کو حج اور عمرے کی سہولت بھی دی.

جس کے لیے چین میں بسنے والے مسلمان بسوں کے ذریعے پاکستان پہنچتے تھے اور پاکساتن کا ویزہ حاصل کرنا چینی عوام کی سب سے بڑی خواہش ہوتی تھی لیکن آج وہی چین دنیا میں ترقی کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے. کالم نویس کا کہنا ہے کہ یہ وہی چین ہے جو کہ آج ترقی یافتہ ممالک کی صفت میں شمار ہوتا ہے اور ہم وہیں رہ گئے کیونکہ ہم نے کبھی ان وجوہات کا جائزہ نہیں لیا جنہوں نے چین کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا.