پاکستان اور چین کے درمیان 46 ارب ڈالر کے معاہدے ایک تاریخ ساز سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں‘ رانا بابر حسین

جمعہ 24 اپریل 2015 15:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ چین کے صدر کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 46 ارب ڈالر کے معاہدے ایک تاریخ ساز سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چین نے ایک نازک موڑ پر پاکستان کا ساتھ دے کر دوستی کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ چین کا اقتصادی پیکیج پاک چائنہ دوستی کی علامت کے ساتھ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت اور پاکستانی عوام پر چین کے غیر معمولی اعتماد کا عکاس ہے۔

چین کا یہ تاریخی پیکیج پاکستان کیلئے صرف ایک موقع ہی نہیں بلکہ ایک عظیم چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے اور اقتصادی تعاون کا یہ پیکیج پاکستان کیلئے خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ توانائی اور دیگر شعبوں کے منصوبوں کو شبانہ روز محنت کرکے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ہر گزرتے لمحہ کے ساتھ چین سے ہمارے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :