پی پی پی اور پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سوال کا جواب نہ آنے پرواک آؤٹ

جمعہ 24 اپریل 2015 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سوال کا جواب نہ آنے پر جمعہ کو بھی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال پر عابد شیر علی نے بتایا کہ آئی پی پیز، کیپکو، روش اور فوجی کبیر والا، ایل این جی استعمال کریں گے لیکن نیپرا نے ابھی تک ایل این جی کی قیمت کا فیصلہ نہیں کیا جس پر نفیسہ شاہ نے کہا کہ میرے سوال کے دوسرے حصے کا جواب نہیں آیا لہذا میں احتجاجاً سوال نہیں کروں گی۔

بعد ازاں عابد شیر علی نے کہا کہ یہ تقریر کی بجائے سوال کریں۔ سپیکر کی طرف سے اعجاز جاکھرانی کو موقع نہیں دیا گیا جس پر پی پی پی اور تحریک انصاف کے اراکین واک آؤٹ کر گئے سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جواب نہ آنے پر سیکرٹری کو چیمبر میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

قفہ سوالات کے دوران وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ایک سوال کا جواب نہ آنے پر سپیکر نے فوری طور پر سیکرٹری کو طلب کر لیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو بتایا کہ جن تین سیکرٹریوں کو پہلے طلب کیا گیا تھا وہ میرے چیمبر میں آئے اور وضاحت پیش کی ‘ ایک سیکرٹری نے سوالوں کے جواب نہ آنے پر کچھ افسروں کو معطل کیا ہے اس دوران پی پی پی کے رکن میر منور تالپور نے کورم کی نشاندہی کر دی، گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا جس پر کورم پورا ہونے تک کیلئے اجلاس ملتوی کر دیا گیابعد ازاں ڈپٹی سپیکر کی صدارت میں اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو تاہم کورم پھر بھی پورا نہ ہو سکا جس پر انہوں نے اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔