Live Updates

پی ٹی آئی نے شکست تسلیم کرلی ‘ کنور نوید کو کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 24 اپریل 2015 15:13

پی ٹی آئی نے شکست تسلیم کرلی ‘ کنور نوید کو کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پی ٹی آئی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کنور نوید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں حقیقت ایم کیو ایم اور دوسری تحریک انصاف ہے ‘جھنڈا جلانے سے نظریہ نہیں مرتا ‘جماعت اسلامی ساتھ دیتی تو حوصلہ بڑھتا ‘ بلے کو ووٹ دینے والے سر اٹھا کر زندگی گزاریں ‘ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں ایم کیوایم کاڈٹ کرمقابلہ کریگی ‘ عام انتخابات 2013ء کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں ‘جو ڈیشل کمیشن میں کے سامنے پیش کیا جارہا ہے جمعہ کوپارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا پی ٹی آئی نے کراچی میں سیاسی عمل میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این اے246 کی نشست پیپلز پارٹی کی لاڑکانہ کی نشست کے برابر ہے،عمران اسماعیل نے جرات کامظاہرہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ووٹرز نے خوف کی فضا میں جہاد کیا،جماعت اسلامی ہمارا ساتھ دیتی توحوصلہ بڑھتا۔ انہوں نے کہا کہ 30 ہزار لوگوں نے بلے پر مہر لگائی ،بلے کو ووٹ دینے والے سر اٹھا کر زندگی گزاریں۔شاہ محمود نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں ایم کیوایم کاڈٹ کرمقابلہ کریگی،تحریک انصاف اورعمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب پرامن رہا اور کوئی خون خرابہ نہیں ہوا۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ حلقہ ایم کیو ایم کی بنیاد ہے تاہم اس کے باوجود پی ٹی آئی نے بھرپور طریقے سے مہم چلائی اور الیکشن میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کے ساتھ دس نشستوں پر سخت مقابلہ ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2013ء کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں جنہیں جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات صاف و شفاف طریقے سے ہو سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :