اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف آج بر طانوی ہم منصب سے ملاقات کے لیے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 اپریل 2015 14:55

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف آج بر طانوی ہم منصب سے ملاقات کے لیے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) : وزیر اعظم بر طانوی ہم منصب کی دعوت پر آج برطانیہ روانہ ہوں گے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کا دورہ وزیر اعظم نواز شریف فلپ بارٹن کی دعوت پر کر رہے ہیں، دفتر خارجہ کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران وزیر اعظم برطانوی شخصیات اور تاجروں سے ملاقات کریں گے ، فلپ بارٹن سے ملاقات میں دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا. جبکہ وزیر اعظم نواز شریف جنگ عظیم کی سو سالہ یاد گاری تقریب میں بھی شر کت کریں گے.