اٹلی پولیس کا پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ملزمان اور اسامہ کے دوسیکورٹی گارڈ سمیت 18مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے آپریشن ،سات صوبوں میں کئے گئے آپریشن میں متعددافراد گرفتار ،تحقیقات کیلئے منتقل

ٹیلی فونک ریکارڈ سے ظاہر ہوتاہے کہ مشتبہ افراد میں دو اسامہ بن لادن کے سیکورٹی گارڈ شامل ہیں،پولیس چیف

جمعہ 24 اپریل 2015 14:44

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) اٹلی پولیس نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ملزمان اور اسامہ کے دوسیکورٹی گارڈ سمیت 18مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا ،سات صوبوں میں کئے گئے آپریشن میں متعددافراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کیلئے منتقل کردیا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن اٹلی کے سات صوبوں میں کیا جا رہا ہے، جس کا مرکز سارڈینیا کا اطالوی جزیرہ ہے۔

(جاری ہے)

چند مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 18 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں جن میں ایسے مشتبہ عسکریت پسند بھی شامل ہیں، جن پرخیال کیا جارہاہے کہ کچھ ایسے دہشت گردبھی ہیں جو پشاور میں 2009کے دوران مارکیٹ میں دہشت گردانہ حملے میں تھے ۔پولیس چیف کے مطابق ٹیلی فونک ریکارڈ سے ظاہر ہوتاہے کہ مشتبہ افراد میں دو اسامہ بن لادن کے سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہیں ۔مشتبہ افراد کو پاکستان اور افغانستان سے دہشت گردتنظیموں کی جانب سے مالی معاونت فراہم کرنے کی کوشش کی جاررہی تھی ۔